29 نومبر 2011 - 20:30

بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي نے ايک مسجد کو مسمار کرکے وہاں پارک بنانے کے آل خليفہ حکومت کے اقدام کي مذمت کي ہے.

ابنا: بحرين کي جمعيت وفاق ملي نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ آل خليفہ حکومت نے النويدرات کے مرکز ميں ايک مسجد کو مسمار کرديا تھا اور اب اس جگہ ايک پارک بنانے جارہي ہے اور اس کا يہ اقدام بحرين کے عوام کے جذبات اور اسلامي شعائر کي کھلي اہانت ہے -

چند مہينے قبل جب بحرين کے عوام کے احتجاجات اپنے عروج پر تھے حکومت بحرين نے ملک ميں ايمر جنسي نافذ کرکے متعدد مساجد اور امامبارگاہوں کو مسمار کرديا تھا جس پر بحرين کے عوام نے شديد غم وغصہ کا اظہار کيا تھا -

دوسري طرف متحدہ عرب امارات کي ويب سائٹ الاتحاد نے خبردي ہے کہ بحرين اور امريکا کي فوجيں مشترکہ فوجي مشقيں انجام دے رہي ہيں- يہ فوجي مشقيں مشترکہ فوجي آپريشن کي کمان کي تقويت کے لئے انجام پارہي ہيں جس ميں فضائي حملوں کے دفاع پر زيادہ توجہ دي جارہي ہے -

امريکا اور بحرين کي مشترکہ فوجي مشقيں ايک ايسے وقت انجام پارہي ہيں جب بحريني حکام کو اپنے ملک کے عوام کے روز افزوں احتجاج کا سامنا ہے جو ملک ميں اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہيں - بحرين کے انقلابيوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسليم نہ کئے تو آل خليفہ حکومت کا گرنا يقيني ہے.........

/169